امپھال ، 4؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )منی پور کے چند یل علاقے میں صبح 5:8پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت کا اندازہ 3.5لگایا گیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی میں شائع رپورٹ کے مطابق ،ان جھٹکوں سے کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔غورطلب ہے کہ چند یل میں بھی ہفتہ کو ہی پولنگ ہو رہی ہے ۔واضح رہے کہ ہفتہ کو ہی منی پور میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے، اس کے لیے ریاست میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور صبح سات بجے سے ہی ووٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔اس الیکشن میں سماجی کارکن سے سیاستدان بنیں ایروم شرمیلا پر سب کی نگاہیں ہوں گی۔ گزشتہ سال اپنی 16سالہ طویل بھوک ہڑتال کو ختم کرنے کے بعد اکتوبر میں ایروم نے اپنی پارٹی پیپلز رسرجنس اینڈ جسٹس الائنس (پی آرجے اے )کا قیام کیا۔اور وہ ریاست کے وزیر اعلی اوکرام ابوبی سنگھ کے خلاف تھوبل سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔